ایبٹ آباد پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ، سیکیورٹی مزید سخت.

20

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایبٹ آباد پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں، بازاروں اور حساس مقامات پر سخت چیکنگ جاری ہے۔ اس دوران گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی تلاشی کے ساتھ سفری اور شناختی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق جنرل ہولڈ اپ کا مقصد جرائم کی روک تھام، امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں تاکہ ضلع میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں