پانو انٹرچینج مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ، بچے سمیت 3 افراد زخمی.

22

مانسہرہ: پانو انٹرچینج کے مقام پر مہران کار اور دوسری موٹر گاڑی کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔


ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مانسہرہ اسٹیشن سے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج معالجے کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت رفیع اللہ، خانزادہ اور انس کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔

مقامی افراد نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ قومی شاہراہوں اور انٹرچینجز پر دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع اور حادثات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں