ایبٹ آباد: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ہوٹلز و بیکریوں کا معائنہ، خلاف ورزی پر کارروائیاں.

34

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مس عظمیٰ شاہ نے فوڈ انسپکٹر افتخار کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں اور علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ہوٹلز، بیکریوں اور کریانہ اسٹورز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

دورے کے دوران اشیائے خورونوش کے معیار، صفائی ستھرائی، اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے دوران بعض مقامات پر قوانین کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شہریوں کو معیاری اور محفوظ اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مختلف ٹیمیں شہر بھر میں انسپکشنز کر رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عظمیٰ شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مفاد کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں