حویلیاں: تھانہ حویلیاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جیب تراشی کے متعدد واقعات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان شہری فرید اللہ ولد اسلم، سکنہ حال کھوکھر میرا کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم پر شہریوں کی جیبوں سے رقم چوری کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
گرفتاری کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 45 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی، جو مختلف شہریوں سے چوری کی گئی تھی۔ برآمد شدہ رقم کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 14 فارنرز ایکٹ اور دفعہ 379 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر کے اسے بندِ سلاسل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔