قلندر آباد گو پمپ فائرنگ کیس: دوست کو زخمی کرنے والا ملزم حسنات اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار.

27

ایس ایچ او تھانہ مانگل تنویر خان کی بروقت اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں قلندر آباد گو پمپ پر نواں شہر کے رہائشی حسیب عالمگیر کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم حسنات کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم حسنات نے اپنے دوست حسیب عالمگیر پر باآرادہ قتل کی نیت سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مانگل پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنات کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور آلۂ ضرر بھی قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ مانگل میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں