ڈپٹی کمشنر میاں بہزاد عادل کی زیر صدارت پولیو مہم کے کیچ اپ ڈے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے جاری پولیو مہم کے اہداف اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت، پولیو ٹیموں، اور دیگر متعلقہ اداروں کی مہم میں فعال شرکت کو سراہا۔ انہوں نے مہم کے کامیاب انعقاد اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کردار کو بھی سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے اسی جذبے اور تعاون کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔