ایبٹ آباد میں خطرناک لوڈ ٹرک: سڑکوں پر “چلتی موت” کا خطرہ، سخت کارروائی کا مطالبہ

26

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) میں بھاری سریے سے لدا ایک لوڈ ٹرک شہریوں کے لیے شدید خطرے کی علامت بن گیا ہے، جسے مقامی سطح پر “سڑکوں پر گھومتی موت” قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ٹرک انتہائی خطرناک انداز میں بھاری سریا لے کر سڑکوں پر رواں دواں ہے، جو کسی بھی لمحے پیچھے آنے والی بس، ویگن یا کار کے لیے ہولناک حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ معمولی سی لغزش یا اچانک جھٹکا ایک بڑے سانحے کو جنم دے سکتا ہے، جس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے خطرناک اور غیر محفوظ لوڈنگ کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آتی، اور ٹریفک پولیس اکثر صرف چالان تک محدود رہتی ہے، جو اس سنگین مسئلے کے مقابلے میں ناکافی ہے۔

عوامی مطالبہ ہے کہ ایسے ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے، گاڑی کو بند کیا جائے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی ممکنہ حادثے کو روکا جا سکے۔

شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس قسم کی غفلت جاری رہی تو کسی بھی بڑے جانی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں