🚨 اسلحہ کے زور پر رکشہ ڈرائیور کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد 🚨

23

مانسہرہ: تھانہ بٹل پولیس نے اسلحہ کی نوک پر رکشہ ڈرائیور سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 14 جون 2026 کو پیش آیا، جب ایک رکشہ ڈرائیور سواری کو لاچی منگ زیارت کے قریب چھوڑنے گیا۔ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے اسے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور اس سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بٹل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بٹل بشیر خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید تکنیکی اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عمر گل اور شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے ممکنہ ساتھیوں اور نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں