🚨 ہریپور: دکان سے 9 پنکھے چوری کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد 🚨

25

ہریپور: تھانہ سٹی پولیس نے محلہ پتن کے رہائشی کی دکان سے 9 عدد پنکھے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ پنکھے برآمد کر لیے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقع سرکلر روڈ پر محلہ پتن کے ایک رہائشی کی دکان سے 9 عدد پنکھے چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دفعہ 379 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم احسان ولد صفدر زمان، سکنہ بجیدہ ہریپور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ 9 پنکھے بھی برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں