مانسہرہ کرپشن کی جڑ بن چکا ہے، خان صاحب نے ایکشن لینے کا کہا تھا مگر نہیں لیا گیا، اب یہ گٹر بن چکا ہے، سینیٹر اعظم خان سواتی.

26

مانسہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے مانسہرہ میں مبینہ کرپشن اور انتظامی بدحالی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ “مانسہرہ کرپشن کی جڑ بن چکا ہے”، تاہم ان کی بات پر توجہ نہیں دی گئی۔

سینیٹر اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ “خان صاحب نے بھی کہا تھا کہ فوری ایکشن لیا جائے، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں آج صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے اور نظام گٹر بن چکا ہے۔”

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بدعنوانی، اقربا پروری اور انتظامی کمزوریوں نے اداروں کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اعظم سواتی نے مطالبہ کیا کہ مانسہرہ میں مبینہ کرپشن اور بدانتظامی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے شفاف احتسابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں