مانسہرہ: ضلع مانسہرہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے تھانہ ناران پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بیسر اور گیٹی داس کے علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔
یہ کارروائی ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جس میں لیڈیز پولیس اہلکاروں نے بھی فعال طور پر حصہ لیا۔
پولیس حکام کے مطابق اس آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو محدود کرنا، امن و امان کو مزید مستحکم بنانا اور سیاحوں سمیت مقامی آبادی کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
کارروائی کے دوران مختلف مقامات کی چیکنگ کی گئی اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ سیاحتی مقامات پر مکمل سیکیورٹی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی پولیس کے مطابق ناران اور گردونواح کے علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ہر قسم کے جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔
مانسہرہ: تھانہ ناران پولیس کا بیسر اور گیٹی داس میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، لیڈیز پولیس کی بھی شمولیت
26