افسوس ناک حادثہ: کاغان ویلی کے لوہاربانڈہ اپر موڑ پر دو سیاحتی گاڑیوں میں تصادم، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی.

27

Kaghan Valley کے علاقے لوہاربانڈہ اپر موڑ میں ایک افسوس ناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو سیاح جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو سیاحتی گاڑیاں لوہاربانڈہ کے اپر موڑ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں تین خواتین، تین مرد اور دو بچے شامل تھے۔ تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکاروں، ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
علاقے کے مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کاغان ویلی کی مصروف اور خطرناک شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد، رفتار کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
جاں بحق افراد کی شناخت اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Mansehradotcom کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں