Haripur کے سیاحتی علاقے خانپور وجیاں میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان دانش جاں بحق ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان دانش کنویں کے قریب کام میں مصروف تھا کہ اسی دوران وہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کنویں میں جا گرا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دی گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان کو کنویں سے نکالنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔
مقامی افراد نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے اور غیر محفوظ کنوؤں کے اطراف حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
Mansehradotcom کی جانب سے مرحوم دانش کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔