مانسہرہ: اے ٹی ایم فراڈ میں نوجوان ساڑھے سات لاکھ روپے سے محروم، کارروائی کا مطالبہ.

22

مانسہرہ میں ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم پر مبینہ سیکیورٹی غفلت کے باعث ایک نوجوان اپنی جمع شدہ رقم سے محروم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اے ٹی ایم پر موجود سیکیورٹی انتظامات کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان کو باتوں میں الجھا کر اس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر دیا۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان بعد ازاں اس کے بینک اکاؤنٹ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے نقد نکلوانے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد نوجوان شدید ذہنی دباؤ اور مالی مشکلات کا شکار ہے۔
شہریوں نے آئی جی خیبر پختونخوا، ڈی پی او مانسہرہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، متاثرہ شخص کی رقم کی واپسی کو یقینی بنایا جائے اور بینک انتظامیہ کی ممکنہ غفلت کی بھی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت کسی نامعلوم شخص کی مدد قبول نہ کریں، اپنا پن کوڈ اور دیگر بینکاری معلومات خفیہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع بینک اور پولیس کو دیں۔
نوٹ: خبر میں شامل الزامات اور دعوؤں کی حتمی تصدیق متعلقہ اداروں کی تحقیقات اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں