قومی اسمبلی: پمز سانحے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع، فوری بحث کا مطالبہ.

33

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے پمز اسپتال میں پیش آنے والے دلخراش واقعے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
پیپلز پارٹی کی رکن مہرین بھٹو نے کہا کہ پمز اسپتال میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی سنجیدہ اور تشویشناک ہے، جس کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ واقعے نے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے نظام پر کئی اہم سوالات اٹھا دیے ہیں، لہٰذا قومی اسمبلی میں اس معاملے پر فوری بحث کرائی جائے تاکہ واقعے کے حقائق سامنے آسکیں۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے کے واقعے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ جاں بحق بچوں کی میتیں بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں