🚨 ایبٹ آباد: لورہ میں دلخراش واقعہ، بھابھی کو آگ لگا کر قتل، ملزم گرفتار 🚨

29

ایبٹ آباد (تھانہ لورہ) کے علاقے سماء کڑاھگا میں 19 جون کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں عدیل نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی 31 سالہ بھابھی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے علاج کے دوران ایک ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے اپنے دیور عدیل کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ اس بیان اور دیگر شواہد کی بنیاد پر لورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کو میرٹ پر مکمل کیا جائے گا اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں