ایران نے بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی مبینہ ویڈیو جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں امریکی فوجی اڈوں سمیت 85 اہداف پر میزائل اور ڈرون داغے گئے۔
ایرانی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کویت میں علی السالم فضائی اڈے سمیت اہم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک امریکی MQ-9 ڈرون بھی مار گرایا گیا۔
تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔