اسرائیل مخالف پوسٹ پر یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ.

24

یورپی پارلیمنٹ کی فرانسیسی رکن ریما حسن کے خلاف اسرائیل مخالف سوشل میڈیا پوسٹ پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پیرس کی عدالت پہنچنے پر ریما حسن نے اپنے خلاف مقدمے کو فلسطین کی حمایت کرنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی مخالفین کو سنسر کرنے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی فلسطینی کاز کی حمایت کرتا ہو یا نہیں، سب کو فرانس کی بنیادی اقدار، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق ریما حسن کو رواں سال اپریل میں اسرائیل مخالف پوسٹ پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اگر عدالت میں یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں ممکنہ طور پر سات سال قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں