بالاکوٹ: تھانہ بن کی حدود میں 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور واقعہ کو مبینہ طور پر دبانے کے الزام میں ایک نمبردار سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بن کے رہائشی حماد ولد محمد جیلانی کے خلاف کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کے نمبردار یونس ولد محبوب، سکنہ بن حال ڈھانگری، کو بھی متاثرہ خاندان کو مبینہ طور پر ڈرانے دھمکانے اور واقعے کی رپورٹ درج کرانے سے روکنے کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بھی متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ کے مطابق ضلع بھر میں بچوں کے خلاف جرائم کے حوالے سے “زیرو ٹالرنس” پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
نوٹ: قانون اور صحافتی اخلاقیات کے مطابق نابالغ متاثرہ کی شناخت اور ایسی کوئی معلومات ظاہر نہیں کی جا رہیں جن سے اس کی شناخت سامنے آئے۔ 
بالاکوٹ: 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، جرم چھپانے پر نمبردار سمیت 2 ملزمان گرفتار.
26