کراچی: 6 سالہ بچے کے قتل کیس میں ملزم کے والد، چچا اور بھائی بھی گرفتار کراچی: شہر کے علاقے لی مار.

35

کراچی: شہر کے علاقے لی مارکیٹ کے قریب 6 سالہ بچے کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم حمزہ کے والد، چچا اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے اہلِ خانہ نے مبینہ طور پر واقعے کی بروقت اطلاع پولیس کو نہیں دی اور جرم چھپانے میں معاونت کی، جس پر انہیں بھی حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے مرکزی ملزم کے مبینہ ساتھی اور پڑوسی دو بھائیوں کو بھی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔

نوٹ: زیرِ تفتیش مقدمات میں تمام ملزمان عدالت سے جرم ثابت ہونے تک قانوناً بے گناہ تصور کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں