مانسہرہ: امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، مشکوک افراد کی چیکنگ.

25

ڈی پی او مانسہرہ اور ایس پی ڈویژن بالاکوٹ کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے مختلف علاقوں میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ پارس گل نواز خان نے بی ایچ پی پی کیمپ اور ایس کے کیمپ کے گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی قیادت کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ کاغان صداقت خان نے راجوال بازار اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی چیکنگ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اور علاقے کی نگرانی کی گئی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔




مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

مانسہرہ پولیس — آپ کی خدمت، ہماری ذمہ داری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں