پشاور: گریڈ 18 کے سرکاری افسر گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات جاری.

32

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے گریڈ 18 کے ایک سرکاری افسر جاوید صنم اپنے گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر اسے مبینہ خودکشی قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاوید صنم گھر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرحوم کا اپنے بعض رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر اختلاف چل رہا تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں واقعے کی اصل نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں