کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کے بعد پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
سی پی او کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈی پی او کوہاٹ نے آپریشن کی قیادت کی، جبکہ جوابی کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی ٹیموں نے عمارت کے اہم حصوں کو کلیئر کر لیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی آپریشن کے دوران موقع پر موجود رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید ہوئے، جبکہ 103 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 73 پولیس اہلکار اور 30 شہری شامل ہیں۔
