ٹانک: جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفند یار اغواء.

28

ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفند یار کو مسلح افراد نے گھر سے اغواء کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب مسلح افراد نے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ کو ان کی رہائش گاہ سے اغواء کیا اور فرار ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ کی بازیابی اور اغواء کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس نے علاقے کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کر دی ہے، جبکہ مغوی کی بازیابی کے لیے تلاش کا عمل جاری ہے۔
حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں