بلوچستان: واشک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق.

29

واشک: بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں اتوار کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے اور مقامی دکانوں پر کام کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے دکانوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پانچوں مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حملہ آور واردات کے فوراً بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مجید سرپرہ کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں