بابوسر شاہراہ پر بریک فیل ہونے سے مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 2 جاں بحق، 10 زخمی.

24

بابوسر شاہراہ پر ایک مسافر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اور مقامی انتظامیہ نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات اور جانی نقصان کی حتمی تفصیلات امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں