ہری پور: مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق، عوام کا احتجاج، تین ملزمان گرفتار.

29

ہری پور میں یتیم بچوں پر مبینہ تشدد کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک زخمی زیر علاج ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور شہریوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔
پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران چوکی انچارج/ایس ایچ او سعید شاہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ خاندان اور مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف، غیرجانبدار اور فوری تحقیقات کی جائیں، تمام ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ واقعے سے متعلق مزید حقائق پولیس کی تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں