جبوڑی کے سیلاب زدہ علاقوں کا اسسٹنٹ کمشنر بفہ کا دورہ، نقصانات کا جائزہ.

25

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بفہ الیاس احمد نے جبوڑی کا دورہ کرکے گزشتہ روز آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران سیلاب سے ہونے والے نقصانات، متاثرہ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تیار کی گئی انسپیکشن رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ بحالی اور مرمتی کاموں کا جلد از جلد آغاز یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور بحالی کے اقدامات کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ برقرار رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں