ناران: سوچ ویلی میں لینڈ سلائیڈ، سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال.

28

آج ہونے والی بارش کے بعد ناران کے علاقے سوچ ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک پر مٹی اور بڑے پتھر آ گئے، جس سے کچھ وقت کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

انتظامیہ، مقامی افراد اور متعلقہ اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک سے ملبہ ہٹا دیا، جس کے بعد شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ ایک سے دو روز کے دوران ناران کا سفر کرنے سے قبل موسم کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں، کیونکہ مسلسل بارشوں کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں