شدید بارشوں کے باعث جھیل روڈ متعدد مقامات پر مکمل طور پر بند ہو گئی، جبکہ ایک مقام پر اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری امدادی کارروائی شروع کر دی۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حسرت خان کی نگرانی میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA)، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔
انتظامیہ نے ایکسکیویٹر اور وہیل لوڈر کی مدد سے متاثرہ مقام پر سڑک کے بہہ جانے والے حصے کو عارضی طور پر بحال کیا، جس کے بعد جھیل کی جانب موجود تقریباً 500 سیاحتی جیپوں کو بحفاظت ناران کی طرف منتقل کر دیا گیا۔


ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
جھیل روڈ پر سیلابی ریلے سے سڑک متاثر، 500 سیاحتی جیپیں بحفاظت ناران منتقل.
28