مانسہرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اہم کارروائی میں بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
اسی سلسلے میں تھانہ شنکیاری کے سب انسپکٹر حقنواز خان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش فخرالاسلام عرف منا سکنہ ملکال ڈھوڈیال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3 کلو 735 گرام چرس، ایک عدد 30 بور پستول اور ایک چاقو برآمد ہوا۔