سوات موٹر وے کی ٹنل نمبر 3 کے اندر بریک فیل ہونے کے باعث ایک مسافر کوسٹر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں مردوں، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ تشویشناک حالت میں تین زخمیوں کو مزید علاج کے لیے مردان ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو کوسٹر سے نکال کر طبی امداد فراہم کی۔ بٹ خیلہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

