مانسہرہ پولیس کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

102

مانسہرہ: (15 ستمبر 2025) ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈہ پور کی سخت ہدایات پر ایس پی ٹریفک شاہنواز خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک انسپکٹر انس خان اور ان کی ٹیم نے ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیرنمونہ اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف ایکشن شروع کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق خصوصی طور پر ان گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جن پر نمبر پلیٹس کی جگہ ذاتی نام، قومیت یا علاقے کے نام درج تھے۔ متعدد گاڑیوں سے ایسی نمبر پلیٹس اتار کر ضبط کر لی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیرنمونہ پلیٹس کا استعمال قانوناً جرم ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ذاتی نام یا قومیت پر مبنی نمبر پلیٹس کی وجہ سے حادثات یا جرائم کی صورت میں گاڑی کی شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں، جس سے عوام اور تفتیشی عمل دونوں متاثر ہوتے ہیں۔

 

ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف سرکاری معیار کے مطابق نمبر پلیٹس استعمال کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت شناخت اور انصاف ممکن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں