مانسہرہ: شوگراں روڈ پر بریک فیل ہونے سے گاڑی میں آگ، ایک شخص زخمی.

21

مانسہرہ کے سیاحتی مقام شوگراں جانے والی سڑک پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک GLI کار بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے نصب حفاظتی گارڈ ریل سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے فوری بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

حادثے میں نوید ولد وحید زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے کیوائی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

ذرائع: ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں