امریکا: پوتے کی حرکت نے دادی کو ایئرپورٹ پر مشکل میں ڈال دیا.

23

امریکی ریاست الاباما کے گلف شورز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خاتون اس وقت حیران رہ گئیں جب ان کے سامان سے امریکی خانہ جنگی کے دور کے 5 تاریخی توپ کے گولے برآمد ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 18 جولائی کو ایکس رے اسکیننگ کے دوران مشکوک اشیا کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ سوٹ کیس میں موجود توپ کے گولے غیر فعال ضرور تھے، تاہم فوجی گولہ بارود ہونے کی وجہ سے انہیں جہاز میں لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ تاریخی گولے فورٹ مورگن سے چرائے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک کم عمر لڑکے نے یہ گولے قلعے کے اسٹوریج ایریا سے نکال کر اپنی دادی کے بیگ میں رکھ دیے تھے، جبکہ دادی کو اس بات کا بالکل علم نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں