پاکستانیوں کو امریکی ویزا بانڈ سے استثنیٰ، 20 ہزار ڈالر کی مالی ضمانت لاگو نہیں ہوگی.

22

پاکستانی شہریوں کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ امریکی ویزے کے لیے 20 ہزار ڈالر کی قابلِ واپسی مالی ضمانت (ویزا بانڈ) کی شرط سے پاکستان کو استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے۔

امریکا نے اپنے 2025 کے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس پروگرام میں شامل ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران شامل نہیں ہیں۔

بین الاقوامی آن لائن جریدے کے مطابق اس فہرست میں بنگلادیش، نیپال اور متعدد افریقی ممالک سمیت تقریباً 50 ممالک شامل ہیں۔

نئے امریکی قوانین کے تحت پروگرام میں شامل ممالک کے کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کے لیے قابلِ واپسی مالی ضمانت کی حد 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے، جبکہ یہ شرط پاکستانی درخواست گزاروں پر لاگو نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں