کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں ٹرین کا انجن اور دو بوگیاں اوور شوٹ ہونے کے باعث پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق واقعہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے گیلے والے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد انجن اور دو بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئیں، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کا کہنا ہے کہ صبح 4 بجے متبادل انجن لگا کر ہزارہ ایکسپریس کو دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر نہیں ہوئے، جبکہ اوور شوٹ ہونے کی اصل وجہ کا تعین انکوائری مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔