پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی متحرک خاتون کارکن ارم اکمل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
ارم اکمل 9 مئی کے واقعات کے بعد کئی ماہ تک کوٹ لکھپت جیل میں قید رہیں۔ ان کے انتقال کی خبر پر اہلِ خانہ، دوستوں اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
زندگی کی حقیقت یہی ہے کہ انسان اپنے خوابوں، نظریات اور جدوجہد کے ساتھ ایک دن اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے، جبکہ اس کی یادیں ہمیشہ باقی رہتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ ارم اکمل کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں سے درگزر فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ