🚨 پاکستان میں بچوں کے خلاف جرائم میں تشویشناک اضافہ، پنجاب سرفہرست.

22

بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ساحل نے جنوری سے جون 2026 کے دوران بچوں کے خلاف جرائم سے متعلق اپنی ششماہی رپورٹ جاری کر دی، جس میں ملک بھر سے بچوں کے ساتھ زیادتی، اغوا اور دیگر جرائم کے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار قومی اور علاقائی اخبارات سمیت مختلف ذرائع ابلاغ سے حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ اس میں چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے واقعات شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2026 کے دوران ملک بھر میں بچوں کے خلاف جرائم کے 1,914 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 49 نومولود بچوں کو سڑک کنارے چھوڑے جانے کے واقعات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بچوں کے تحفظ، مؤثر قانون سازی، فوری انصاف اور ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں