ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللّٰہ گنڈاپور کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک شاہنواز خان کے حکم کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک ارشد خان نے انسپکٹر انس خان کے ہمراہ ڈیوٹی کے بعد ٹریفک اسٹاف سے رول کال کے دوران ملاقات کی۔
اس موقع پر اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانون، اخلاق اور ڈسپلن کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے واضح کیا کہ بد اخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اہلکار پروفیشنل پولیس افسران کی طرح ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکار ایمانداری، فرض شناسی اور خوش اخلاقی کے ساتھ ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے خصوصی طور پر تاکید کی کہ اسکول اور دفاتر کے اوقات کے دوران ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
مزید برآں غیر قانونی پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا۔