بٹگرام میں ایک ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے انتہائی افسوسناک واقعے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری اور شفاف تفتیش کے احکامات جاری کیے۔
ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن امجد حسین خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مطلوب خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی فرید خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد دو ملزمان، نعمان اور سید روید شاہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ پولیس کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک ذہنی معذور خصوصی فرد ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
ڈی پی او بٹگرام نے کہا کہ خواتین، بچوں، خصوصی افراد اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور متاثرہ کو ہر ممکن قانونی تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ متاثرہ کو صحت، حوصلہ اور انصاف عطا فرمائے
🚨 بٹگرام میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو ملزمان گرفتار.
18