🚨 لاہور: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں اور ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق.

20

لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ماں اور اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ماں اور بچی کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں