🚨 خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک.

20

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے صوبے کے دو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں کی گئی، جہاں خوارج کے ایک گروہ نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں مزید 2 خوارج ہلاک کیے گئے۔ کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں