۔ 🚨 خانپور: ٹی ایم اے کی ڈیم پارک کی جگہ واگزار کرانے کی کارروائی، تصادم کے بعد متعدد گرفتاریاں.

19

خانپور: درہ خانپور میں ٹی ایم اے خانپور ڈیم پارک کے لیے مختص جگہ واگزار کرانے کے لیے پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر خانپور کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔
کارروائی کے دوران مقامی افراد اور انتظامیہ کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
متاثرین کا مؤقف ہے کہ ان کی زمین کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 40 سے 50 لاکھ روپے فی کنال ہے، جبکہ ان کے مطابق ٹی ایم اے خانپور نے سیکشن 4 کے تحت زمین تقریباً 10 لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے حاصل کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔
متاثرین نے زمین کی قیمت اور حصولِ اراضی کے طریقۂ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


انتظامیہ اور متاثرین کے مؤقف میں فرق کے باعث معاملے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں