🚨 اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کی اہلیہ اور بچوں پر مبینہ پولیس تشدد.

20

اسلام آباد: بیرونِ ملک مقیم ایک پاکستانی شہری نے اسلام آباد پولیس پر اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے، موبائل فون چھیننے اور خاتون کو بروقت طبی امداد فراہم نہ کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
متاثرہ شہری، جو ملازمت کے سلسلے میں ملائیشیا میں موجود ہے، نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے اس کی اہلیہ پر مبینہ تشدد کیا اور پیٹ پر لاتیں ماریں، جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئیں، تاہم انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
شہری کے مطابق واقعے کی ویڈیو بنانے کی کوشش پر اس کے کمسن بچوں کے ساتھ بھی مبینہ طور پر بدسلوکی اور تشدد کیا گیا۔
متاثرہ شہری نے اعلیٰ پولیس حکام اور متعلقہ اداروں سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرانے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نوٹ: یہ الزامات متاثرہ شہری کے بیان پر مبنی ہیں۔ واقعے کے اصل حقائق اور ذمہ داری کا تعین متعلقہ اداروں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں