مانسہرہ: تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدود سائیں آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر آئس کے نشے کے عادی ایک شخص نے اپنے حقیقی بھائی کو قتل کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان کسی معاملے پر تنازع پیش آیا، جس کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اپنے بھائی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث شخص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ آئس کے نشے کا عادی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی حقائق پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔