پشاور: صوبائی اسمبلی کا ہری پور اور ایبٹ آباد کو اسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز مسترد.

17

پشاور — خیبرپختونخواہ اسمبلی نے ہری پور اور ایبٹ آباد سمیت کسی بھی ضلع کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضم کرنے کی کسی بھی تجویز کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔
ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ صوبے کا ہر ضلع اس کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسے کسی بھی صورت علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔ قرارداد کے متن میں واضح کیا گیا کہ صوبائی حدود میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صوبے کے عوام کے حقوق، صوبائی خودمختاری اور آئینی اصولوں کے منافی ہے۔
اس اقدام سے صوبے میں امن و امان کے سنگین مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ چیف وہپ اکبر ایوب کی پیش کردہ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسی تمام تجاویز کو فوری طور پر مسترد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں