پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ.

28

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آنے والے دنوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ادارے کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اچانک سیلاب کا درمیانے درجے کا خطرہ موجود ہے۔

بلوچستان میں ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، بارکھان، لورالائی، دکی اور ڈیرہ بگٹی میں ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال، سوات اور اپر دیر میں سوات اور پنجکوڑہ دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ خیبر، اورکزئی، ہنگو اور کرک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ ٹانک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے ندی نالوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، ہنزہ، نگر اور گلگت کے ندی نالوں میں اچانک سیلاب کا درمیانے درجے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ NDMA نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں