مانسہرہ: 17 ستمبر کو متعدد علاقوں میں بجلی بند رہے گی

125

ہزیکو مانسہرہ نے اعلان کیا ہے کہ 17 ستمبر 2025 کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق جے ایل اے فیڈر شنکیاری کے 11 کے وی پینل کی تنصیب کے پیش نظر مانسہرہ گریڈ سے نکلنے والے مختلف فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔ متاثرہ علاقوں میں مرادپور، شنکیاری، لساں نواب، احسان شہید، غازی کوٹ، جہانزیب شہید اور خود گریڈ کا فیڈر شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدام سسٹم کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں