تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائیاں — بچے سے زیادتی کا ملزم اور بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

51

مانسہرہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر عامر ملک نے ٹیم کے ہمراہ شہلیہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایک 4 سے 5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں نامزد ملزم محسن ولد گل محمد سکنہ شہلیہ بلڈھیری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

دوسری کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش غلام نبی شاہ سکنہ رہڑھ کو 1 کلو 968 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ پولیس معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے مرتکب افراد اور منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں